موصل10جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے موصل سے داعش کو نکال باہر کرنے پر ملکی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔ تاہم اتوار کے روز موصل کے دورے کے دوران جس وقت العبادی اس کامیابی پر فوج کومبارکباد دے رہے تھے، اس وقت دریائے دجلہ کے مغربی حصے پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری تھا۔ داعش کے جنگجو ابھی تک اس علاقے میں موجود ہیں۔ موصل گزشتہ تین برس سے داعش کے قبضے میں تھا۔ عراق نے موصل کی بازیابی کے لیے عسکری کارروائی کا آغاز گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔